پشاور(جیوڈیسک) کرم ایجنسی کے علاقے سپاہ باڑہ ڈگرہ میں گذشتہ روز سیکیورٹی فورسسز کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہونے والے اٹھارہ افراد کے لواحقین کا میتوں کے ہمراہ پشاور میں گورنر ہاس کے سامنے نوحہ کناں ہیں۔
میتوں کے ہمراہ مظاہرہ کرنے والے لواحقین کے مطابق تمام مقتولین سراسر بے قصور اور سیکورٹی فورسزپر حملہ کرنے والوں میں شامل نہیں تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہیکہ وہ سیکورٹی فورسزکااحترام کرتے ہیں اوردہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
لواحقین کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیا جائے اورمرنے والوں کو انصاف دلایا جائے۔ دوسری جانب گورنر ہاس کے اطراف سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔