پشاور: (جیو ڈیسک)نیٹو سپلائی، ڈرون حملوں، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا آج پشاور میںہو گا۔ دھرنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا آج شام پانچ بجے جی ٹی روڈ پر قلعہ بالا حصار کے سامنے احمد فراز چوک میں دیا جائے گا۔ پورے شہر میں بینر اور بل بورڈ لگا دیے گئے ہیں۔ منتظمین کا دعوی ہے کہ دھرنے میں دو سے ڈھائی لاکھ افراد شریک ہوں گے۔
مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج کے ساتھ ساتھ یہ دھرنا تحریک انصاف کی طاقت کا مظاہرہ بھی ہو گا۔ دھرنے کی قیادت کے لیے عمران خان اور مرکزی رہنماں کی آمد چھ بجے تک متوقع ہے۔