پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں نرسنگ اسٹاف کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے ہے۔ نرسوں کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں پندرہ دسمبر کو اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ نرسنگ اسٹاف ایسوسی ایشن کی کال پرآج لیڈی ریڈنگ اسپتال میں نرسنگ اسٹاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ ان کا مطالبہ تھاکہ سروس اسٹرکچر کا اجرا کیا جائے اوراسٹوڈنٹس نرسز کی اسکالرشپ تین ہزارکی بجائے دس ہزارکی جائے، تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔