پشاور(جیوڈیسک)پشاور بم دھماکے کے بعد یونیورسٹی ٹاؤن میں مقیم کئی غیر ملکی رہائش گاہیں چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہونے لگے۔ علاقے میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے ۔
یونیورسٹی ٹاؤن میں کل امریکی قونصل خانے کی گاڑی سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی گئی تھی ۔ دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے۔ یونیورسٹی ٹاؤن میں کئی عمارتیں غیر ملکی افراد اور اداروں نے کرائے پر حاصل کر رکھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بہت سی رہائش گاہیں اور دفاتر اس علاقے سے منتقل کئے جانے لگے ہیں ۔پشاور میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔
بم دھماکے کی رپورٹ تھانہ یونیورسٹی ٹاون میں درج کی گئی ہے جبکہ وزیر داخلہ رحمان ملک کی ہدایت پر قائم کمیٹی نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔