پشاور : اے آئی جی شفقت ملک کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکے میں پینتالیس کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔ ذرائع سے بات چیت کے دوران اے آئی جی شفقت ملک نے بتایا کہ پشاور میں ویگن اڈے پر بم دھماکے کے بعد جائے وقوع سے کئی مشتبہ افراد حراست میں لیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کے بارے میں شام تک رپورٹ آجائے گی۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ دھماکے میں پینتالیس کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔