پشاور : سحری کے وقت قتل کی لرزہ خیز واردات، آٹھ افراد قتل

peshawar

peshawar

پشاور میں سحری کے وقت رشتے کا تنازعہ حل کرنے کیلئے جرگے کے دوران معاملہ حل نہ ہونے پر فائرنگ کرکے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔
یہ واقعہ خان بابا کے علاقے میں پیش آیا اطلاعات کے مطابق فائرنگ لندن سے رخصتی کیلئے آنے والے گھر کے داماد عبدالغفار نے کی۔ اس نے مقتولین کے خاندان میں نکاح کر رکھا تھا تاہم رخصتی ابھی نہیں ہوئی تھی۔ آج سحری کے دوران رخصتی کے معاملے پر جرگہ ہوا۔ جس میں کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔ اس پر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے آٹھ سسرالی رشتہ داروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اس لڑکے نے آج رات لندن واپس جانا تھا۔ پولیس نے ائیر پورٹ اور امیگریشن حکام کو ملزم کے بارے میں اطلاع دے دی ہے۔ جبکہ ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔