پشاور : غازی آباد چوکی پر حملہ، 6 اہلکار شہید ، 12 زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک)پشاور میں غازی آباد چوکی پر شدت پسندوں کیحملے میں ایس پی رورل خورشید خان سمیت چھے اہلکار شہید، جبکہ پولیس اور ایف سی کے بارہ اہلکار زخمی ہو گئے۔متنی کے علاقے غازی آباد میں پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے رات ساڑھے نو بجے حملہ کیا۔ دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ تین گھنٹے تک جاری رہا۔

پولیس کے مطابق تین سو حملہ آوروں نے چوکی کو اچانک گھیرے میں لے لیا اور فائر کھول دیئے۔ چوکی میں موجود پینتس اہلکاروں نے جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ شدت پسندوں نے پولیس چوکی کو آگ لگادی جبکہ حملے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔