آئی جی سندھ مشتاق احمد شاہ نے پشاور کارخانو مارکیٹ میں ہونیوالے دھماکے کے تناظر میں سندھ پولیس کو ہدایت جاری کی ہیں کہ صوبے بھر میں سیکیورٹی اقدامات کو ٹھوس بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی ہیں کہ تمام مساجد،امام بارگاہوں کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی منڈیو، شاپنگ سینٹرز اور ہوٹلوں سمیت عوامی مقامات پر پولیس کی تعیناتی یقینی بنائی جائیاور سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام سرکاری عمارتوں ، اہم دفاتر،حساس تنصیبات، ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنوں، بس ٹرمینلز وغیرہ پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔ انہوں نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چیکنگ سخت کرنے اور داخلہ و خارجی راستوں کی نگرانی بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔