پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بارود سے بھرا ٹرک قبضے میں لے لیا۔ تھانہ چمکنی پولیس نے گودام پر چھاپے کے دوران ٹرک نمبر ای 6482 سے 150 بوری بارود قبضے میں لے لیا۔

پشاور کے علاقے چمکنی میں پولیس نے ایک گودام پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بر آمد کر کے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ چھاپے کے دوران گودام سے برآمد کئے گئے سامان میں بارودی مواد،کیمیکل ، وائرلیس،بیٹریاں اورریسیوربھی شامل ہیں ،پولیس نے گودام میں چھپایا گیا پانچ ہزار کلوگرام بارودی مواد بھی برآمدکیا ،گودام کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔