پشاور میں پولیس مقابلے میں دہشت گرد ہلاک، ایک اہلکار بھی شہید

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) بڈھ بیر میں پولیس مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہو گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر نجیب کا کہنا ہے۔

کہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ماشو گگر روڈ پر پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسپیشل فورس کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔