پشاور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن کیا جبکہ آپریشن کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق افغانستان سے ہے ۔ پولیس اور ایف سی اہلکار وں کا یہ مشترکہ آپریشن اس وقت شروع ہوا جب سیکیورٹی اہلکار گاڑی میں نصب بم کو ناکارہ بنا رہے تھے کہ شدت پسندوں نے حملہ کردیا جبکہ جھڑپ کے بعد پشاور کے نواحی علاقے باڑہ شیخان، اسپین قمر اور ماشو گگر میں آپریشن اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ آپریشن کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔