پشاور : چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید تین زخمی

peshawar

peshawar

پشاور میں چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے ۔  یہ واقعہ پشاور کے علاقے متنی میں پیش آیا ، جہاں شدت پسندوں نے صبح سویرے پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
واقعے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا ، جبکہ تین شدید زخمی ہوئے ، جنھیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کے بعد شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔