جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ امریکہ کراچی اور بلوچستان کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کے درپے ہیں کراچی میں فوجی آپریشن سے نقصان ہو گا۔ شاہی باغ پشاورمیں عید ملن پارٹی سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی پہلے بھی مدد نہیں کی گئی اور اب بھی ان کی مددنہیں کی جارہی ۔وفاقی حکومت بیانات کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ مڈٹرم الیکشن کی خواہش لوگ ضرور ظاہر کر رہے ہیں تاہم اس کے لیے جدوجہد نہیں کرتے۔