پشاور(جیوڈیسک) پشاور میں آٹے کی قیمتیں روزبروز بڑھ رہی ہیں، دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز میں بھی آٹا دستیاب نہیں ہے۔ پنجاب سے گندم کی سپلائی میں کمی کے بعد سے پشاور میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ پشاور کی اوپن مارکیٹ میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں سو سے ڈیڑھ سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
فائن آٹے کا بیس کلو تھیلا آٹھ سو سے ساڑھے آٹھ سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز میں بھی کئی دنوں سے آٹا سپلائی نہیں ہو رہا۔ جس سے صارفین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔