پشتو فلموں کے ہیرو اور ولن آصف خان 66برس کے ہوگئے

asif khan

asif khan

سینکڑوں پشتو فلموں کے ہیرو اور ولن آصف خان زندگی کی 66 بہاریں دیکھنے کے بعد آج بھی ان ایکشن ہیں۔ پشتو ، پنجانی اور اردو کی پانچ سو سے زیادہ فلموں میں ہٹ ہو نے والے آصف خان گزشتہ پچاس سال سے اپنے مداحوں کے لئے فلموں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ آصف خان کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا کہ پاکستانی فلمیں نمبر ون ہوتی تھیں لیکن اب حالات زوال پذیر ہیں۔

آصف خان نے بڑی تعداد میں فلم سٹارز کے ساتھ کام کیا تا ہم بابرہ شریف کی وہ زیادہ تعریف کرتے ہیں۔آصف خان فرمان نیازی کی نئی فلم” لو ان روم ” میں ایک بار پھر اپنے مداحوں کے لئے ان ایکشن ہوں گے۔ تمام تر دگرگوں صورتحال کے باوجود پاکستان میں فلم سازی پر کام جاری ہے ۔اس صنعت پر حکومت کی طرف سے توجہ دی جائے توایک بار پھرماضی کی یاد تازہ کی جا سکتی ہے۔