شام (جیوڈیسک) شامی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ قدیم تاریخی شہر پلمائرا کو شدت پسند تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے ۔ پلمائرا پر مئی دو ہزار پندرہ میں داعش نے قبضہ کیا تھا۔ شام کی سرکاری افواج نے تاریخی شہر پلمائرا کو داعش سے چھڑانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس سے پہلے شام کے سرکاری میڈیا نے خبر جاری کی تھی کہ پلمائرا کو آزاد کرانے کے آپریشن میں شام کی حکومتی فوج کو روسی فوج کی فضائی مدد حاصل ہے ۔ شامی حکام کا کہنا ہے کہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے سرکاری افواج اور داعش کے جنگجوئوں میں شدید لڑائیاں ہوئی ہے جس میں درجنوں جنگجو مارے گئے ہیں۔
برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی شامی آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ فوجی مہم کے تحت جنگجو گروپ داعش کے قبضے سے شہر پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے یہ ابھی تک کی شدید ترین جنگ تھی ۔ داعش نے یونیسکو کی عالمی وراثت قرار پانے والے مقام پلمائرا اور اس سے ملحق شہر پر گذشتہ سال مئی میں قبضہ کر لیا تھا۔