پنجاب:آٹے کی فی من قیمت میں 30 روپے کا اضافہ

flour

flour

پنجاب : (جیو ڈیسک) فلورملزمالکان نے پنجاب میں آٹے کی فی من قیمت میں تیس روپے کا اضافہ کردیا ہے جس پر عمل درآمد فوری طور پر ہوگا۔

آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ بیس کلو آٹے کا تھیلا پندرہ روپے اضافے کے بعد پانچ سو تہتر روپے میں فروخت کیا جائے گا جبکہ میدہ کی قیمت بھی پچاس روپے فی بوری بڑھا دی گئی ہے ۔