اسلام آباد:(جیوڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پنجاب کی صنعتوں کو ہفتے میں دو دن کی بجائے تین دن گیس فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے اپٹما کے وفد نے ملاقات کی اور بتایا کہ گیس کی بندش سے سیکٹروں فیکٹریاں بندہوگئیں ۔جبکہ تین ارب ڈالر ایکسپورٹ میں کمی ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو ہدایت کی کہ پنجاب کی صنعتوں کو گیس کا دورانیہ ایک دن بڑھا دیا جائے۔اس پر عمل درآمد آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا۔