اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج شام اور رات گئے اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختوانخوا اور بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعے کو لاہور، گوجرانوالہ اور ساہیوال ڈویژن میں اکثر مقامات پر بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹے کے دوران مری ، گلیات، مالاکنڈ ، ہزارہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو گا۔
آج ملک میں سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ استور اور پارہ چنار میں کم سے کم درجہ حرارت منفی نو ، ولات اور گوپس منفی چھ ، کایٹہ منفی پانچ ، کلام ، ہنزہ اور دالبندین منفی 4 ، راولاکوٹ منفی 3، مری اور سبی میں کم سے کم درجہ حرات منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔