پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب میں رواں سال بائیس سوسے زائد افراد حادثات کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ انتالیس سو سے زائد افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے۔
پنجاب میں بڑھتے ہوئے حادثات ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں لاہور میں ،ان حادثات کی وجہ سے 339 افراد جاں بحق ہوئے ،راولپنڈی میں 159 افراد جبکہ فیصل آباد میں 128 افرد جان کی بازی ہار گئے ،صوبے میں کل 4100 حادثات ہوئے جن میں بائیس سو سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ انتالیس سو سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ٹریفک پولیس ان حادثات پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔