مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کہتے ہیں تعلیمی اداروں میں میوزک کنسرٹس کے خلاف قرار داد کیباوجود میوزیکل کنسرٹس یا ثقافتی سرگرمیوں پرکوئی فرق نہیں پڑیگا۔ پنجاب اسمبلی کیباہر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح حکومت نے منصور اعجاز کی پاکستان آمد کو روکا ہے، لگتا ہے کہ ان سے کوئی جرم سر زد ہوا ہے، موجودہ حکومت کا رویہ کے باعث دنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا ہے۔