پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر پولنگ، ہنگامہ آرائی

polling

polling

پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پی پی اٹھارہ اٹک چار اور پی پی چوالیس میانوالی دو میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ میانوالی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے۔ یونین کونسل موچھ میں مسلم لیگ ن اور آزاد امیدوار کے حامیوں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ شہباز خیل میں مسلم لیگ ن اور آزاد امیدوار کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد پولنگ روک دی گئی۔ خواتین کے چودہ پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ نہیں ہو رہے۔

یونین کونسل چک لالہ میں دس پولنگ بوتھ پر خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا۔ بائی خیل میں بھی خواتین کو ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دیا جا رہا۔ پی پی چوالیس میں بیس پولنگ اسٹیشن حساس اور آٹھ انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولنگ کا بائیکاٹ کیا ہے۔

پی پی اٹھارہ میں تحصیل اٹک کی پانچ یونین کونسل اور تحصیل پنڈی گھیپ کی اٹھارہ یونین کونسل حلقے میں شامل ہیں۔ یہاں پیپلز پارٹی کے ملک ثمین، ن لیگ کے میجر ریٹائرڈ اعظم خان، آزاد امیدوار ملک امانت اور آزاد امیدوار عطاالمصطفی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ مسلم لیگ ن کے کارکن موٹر سائیکلز پر پولنگ اسٹیشنوں کے ارد گرد منڈلا رہے ہیں۔