پیپلز پارٹی نے لاہور سمیت پنجاب میں ڈینگی وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔ ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کیخلاف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی نے پنجاب اسمبلی سے وزیراعلی ہاس تک احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔ احتجاجی ریلی کی قیادت اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کررہے تھے۔ جبکہ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلی ہاس کے بارہر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں راجہ ریاض نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی اور ڈاکو راج ہے۔ ایک شخص پورے پنجاب پر قابض ہے جو عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔