پنجاب : ایک ماہ بعد 24 گھنٹے کے لئے گیس بحال

CNG Stations

CNG Stations

پنجاب (جیوڈیسک)پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز پر ایک ماہ سے گیس کی فراہمی بند ہے۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران صرف 24گھنٹے کے لیے سی این جی کی فراہمی بحال کی گئی۔

ایس این جی پی ایل نے 24 دسمبر کو پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی تھی۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران پنجاب میں صرف 24 گھنٹوں کے لیے سی این جی کی فراہمی بحال کی گئی۔

سی این جی ایسوسی ایشن اور سوئی نادرن گیس کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت 31جنوری کو پنجاب کے فلنگ اسٹیشنز پر ایک ماہ 8دن بعد سی این جی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔