لاہور(جیوڈیسک)سوئی ناردرن گیس حکام نے پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن اکتیس جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافے سے گھریلو سطح پر گیس کی کھپت میں اضافہ ہوگیا جس سے گیس کے شارٹ فال بڑھ گیا۔
نئی صورتحال کے پیش نظر سی این جی اسٹیشن اکتیس جنوری تک بند ر کھے جائیں گیخلاف ورزی کرنے والے اسٹیشن کو ایک ماہ کے لیے سیل کردیا جائے گا۔پنجاب کے متعدد اضلاع میں کئی ہفتے سے سی این جی اسٹیشن بند ہیں۔