پنجاب بھر میں گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کے خلاف سی این جی اسٹیشن احتجاجا بند رہیں گے چئیرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور بے تحاشا لوڈشیڈنگ کے خلاف پنجاب میں اتوار کو ہڑتال کی جائے گی اور سی این جی کی فروخت پر پابندی عائدرہے گی ۔ لاہور ریجن میں پیر منگل اور بدھ کو گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے بعد جمعرات کے روز صارفین کو سی این جی مل سکے گی۔