سپریم کورٹ نے کہا ہے پنجاب بنک فراڈ کیس اہم نوعیت کا معاملہ ہے جسے عدالت تسلی سے سننا چاہتی ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ کیس کی سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اہم نوعیت کے معاملے کو عدالت تسلی سے سننا چاہتی ہے ۔ سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے مصالحاتی کمیٹی کی مدت معیاد بڑھانے کی استدعا کی تو چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت مصالحتی کام کو نہیں روک رہی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت پندرہ نومبر تک ملتوی کر دی۔