لاہور: (جیو ڈیسک) ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے پنجاب تعلیمی بورڈ کا آن لائن امتحانی نظام معطل کر کے پرانا مینول سسٹم بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس چوہدری محمد یونس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جس ملک میں اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو وہاں آن لائن سسٹم کیسے چل سکتا ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس چوہدری محمد یونس نے آن لائن امتحانی نظام کے خلاف پنجاب ٹیچرز یونین کی درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ پنجاب تعلیمی بورڈ کا آن لائن امتحانی نظام فوری طور پر معطل کر کے پرانا مینول سسٹم بحال کیا جائے۔ دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ جس ملک میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے بجلی نہیں ہوتی وہاں آن لائن سسٹم کس طرح چل سکتا ہے۔ عدالت نے سیکریٹری تعلیم پنجاب اور چیئرمین تعلیمی بورڈ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سولہ اپریل کو طلب کر لیا ہے۔