پنجاب (جیوڈیسک) کاغذ کے بغیر دفتر اور انفارمیش ٹیکنالوجی کا پرچار کرنے والی پنجاب حکومت کی اسٹیشنری کا سالانہ خرچہ سوا ارب روپے سے زائد ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پنجاب حکومت کی سٹیشنری کا خرچہ ایک ارب تیس کروڑ روپے سے زیادہ رہا۔ محکمہ صحت میں سب سے زیادہ چوہتر کروڑ روپے سے زائد کی اسٹیشنری استعمال کی گئی۔ جب کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے چودہ کروڑ روپے سے بھی زیادہ مالیت کی کاغز پینسلیں استعمال کیں، اور اس کے علاوہ چالیس لاکھ روپے کمپویٹر کی اسٹیشنری پر خرچ کیے گئے۔
سول انتظامیہ کا اسٹیشنری کا خرچہ سوا دس کروڑ اور کمپیوٹر اسٹیشنری کا خرچہ پانچ کروڑ روپے سے زائد رہا۔ عدلیہ نے سال میں ساڑھے چار کروڑ روپے سے زیادہ کی اسٹیشنری اور ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا کمپیوٹر پیپر استعمال کیا۔ آئی ٹی کی فروغ کے دعوے کرنے والی پنجاب حکومت کے کء محکموں میں کمپیوٹر اور پرنٹر ہے ہی نہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ اسٹیشنری اور پرنٹنگ ڈپارٹمنٹ کی اپنی اسٹیشنری کا بجٹ صرف اکانوے ہزار روپے ہے۔