لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دئیے جا رہے ہیں لیکن یہ مالکانہ حقوق میاں بیوی کے مشتر کہ ہونگے اور اور اس کو آگے فروخت نہیں کیا جا سکے گا۔
پریس کانفر نس کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ 35640 ایکڑ سرکاری اراضی دی جارہی ہے جہاں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات میسر ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ 22 لاکھ کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔دیہی علاقوں میں 70 روپے مرلہ اور شہری علاقوں میں ساڑھے پانچ سو مر لہ کے حساب سے زمین دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ 4045 کچی آبادیوں کے مکین مالکانہ حقوق حاصل کر سکیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کچی آبادی کے مکینوں کے لیے اس قبل اتنا بڑا فیصلہ نہیں کیا گیا ،،ہم چاہتے ہیں کہ عام آدمی کی زندگی آسان ہو۔