مقامی مارکیٹ میں قیمتیں بلند ہونے اور پنجاب حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہونے کے باعث رواں مالی سال میں گندم کی ایکسپورٹ دو تہائی گر گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک محض دو کروڑ اکیانوے لاکھ ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی جبکہ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں نو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی گندم برآمد کی گئی تھی۔ پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے رہنما عاصم رضا کے مطابق اگر بھارت کی طرح ری بیٹ دیا جائے تو گندم مصنوعات کی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔