گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں سی این جی گیس کی فراہمی تین روز کے لئے بند کر دی گئی، جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ توانائی بحران کے باعث لاہور،شیخوپورہ ،گجرانوالہ اور ساہیوال سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سی این جی گیس کی فراہمی پیر کی صبح چھ بجے سے تین روز کے لئے معطل کر دی گئی، گیس ڈلوانے کے لئے صارفین کی لمبی قطاریں گزشتہ رات گئے تک مختلف پٹرول پمپس کے باہر رہیں اور لوگ رش کے باعث ایک دوسرے سے الجھتے بھی رہے۔ صارفین کا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد اس بحران پر قابو پائے تاکہ سی این جی کی عدم فراہمی کے باعث مہنگے پٹرول کے استعمال سے بچا جا سکے۔