ملتان(جیوڈیسک)وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ایک بار پھر صدر آصف زرداری پر برس پڑے۔ کہتے ہیں پنجاب میں لوڈ شیڈنگ کرکے انتقام لیا گیا۔
ملتان میں ٹینٹ آفس میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب نے این ایف سی ایوارڈ میں 11 ارب روپے دیے تھے،پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ منصفانہ ہونی چاہیے۔پنجاب سے انتقام لیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ علی بابا چالیس چور راہ راست پر نہیں آتے تو عوامی خواہشات کا احساس کرنا چاہیے۔
ملتان کو ملنے والے فنڈز میں سے آدھے خورد برد لیے گئے۔شہباز شریف نے کہا کہ عام آدمی 65 سال سے پس رہا ہے اب اشرافیہ کو بھی قربانی دینا ہوگی۔ کھوسہ کا معاملہ پارٹی ہی طے کرے گی۔