پنجاب : (جیو ڈیسک)مسلم لیگ ہم خیال پنجاب کے صدر عطا مانیکا جنھوں نے کل اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا آج استعفی واپس لے لیا۔عطا مانیکا کے استعفے کو چوبیس گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ انھوں نے ہمایوں اختر سے ملاقات کے بعدلے لیا استعفی واپس۔ ہم خیال لیگ کے اعلامیے کے مطابق پنجاب میں عطا مانیکا ہی رہیں گے پارٹی صدر ۔ وہ اپنی جماعت کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر احتجاجا مستعفی ہوئے تھے۔ ان کا ساتھیوں سے شکوہ تھا کہ نواز شریف سے ملاقات پر انھیں اعتماد میں کیوں نہیں لیا۔