پنجاب: موسم سرما میں انڈسٹری کو چار دن گیس نہیں ملے گی

gas

gas

سوئی نادرن گیس کی کمپنی نے پنجاب کی انڈسڑی اور سی این جی اسٹیشن کے موسم سرما کے پلان کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔جس کے تحت سی این جی اسٹیشن کو اڑھائی دن اور انڈسڑی کو چار دن گیس کی سپلائی بند رہے گی ۔
سوئی نادرن گیس کا کہنا ہے کہ اس سال شاٹ فال ایک ہزار ایم ایم سی ایس تک پہنچ جائے گا۔ جس کی کمی کو پور ا کرنے کے لیے پنجاب کے سی این جی اسٹیشن کو ہفتے میں اڑھائی دن اور انڈسڑی کو چار دن گیس کی سپلائی بند رہے گی۔ سوئی نادرن گیس کی ڈیمانڈ اور رسد میں کمی آنے سے یہ دورانیہ بڑھ بھی سکتا ہے۔