لاہور : (جیو ڈیسک) گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت لاہور، سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آج دوسرے روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند ہے۔ پنجاب میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ہفتے میں تین دن کی گیس کی بندش کی جارہی ہے۔
پیر کی صبح چھ بجے لاہور، شیخوپورہ، اور ساہیوال ڈویژن کے سی این جی اسٹیشنز نے گیس کی فراہمی بند کردی۔ سی این جی کی بندش سے عوام سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ اس شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے سی این جی کی بندش کے مسئلے کو حل نہ کیا تو اربوں روپے سے لگائی جانے والی یہ انڈسٹری تباہ ہوجائے گی۔