پنجاب میں نئی حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی ، منظور وٹو

Manzoor Wattoo

Manzoor Wattoo

پنجاب (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اتحادیوں سے مل کر پنجاب میں حکومت بنائے گی اور مسلم لیگ ن والے منہ دیکھتے رہ جائیں گے۔ ساہیوال میں استقبالیہ کے موقع پرکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اصغر خان کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اخلاقی طور پر شہباز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

کارکن الیکشن کی تیاری کریں، مسلم لیگ ن کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔