پاکستان : (جیو ڈیسک) پنجاب بھر میں تین روزہ قومی پولیو سے بچاؤ مہم تئیس اپریل سے شروع ہو رہی ہے۔ پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر ایک کروڑ چھیاسٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
مہم میں بتیس ہزار موبائل ٹیموں سمیت اٹھتیس ہزار ٹیمیں حصہ لیں گی۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی پولیو بچاؤ مہم میں شامل ہوں گی۔ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے چار ہزار اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ مختلف اسپتالوں اسکولوں اور دیگر مقامات پر بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے دوسری جانب احتجاج کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں پولیو سے بچاؤ مہم میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔