پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 316ہو گئی

dengue

dengue

پنجاب میں ڈینگی کی دہشت جاری ہے۔ آج لاہور میں ڈینگی بخار سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی کل تعداد 316ہو گئی ہے۔ جناح اسپتال میں چار افراد جبکہ میو اسپتال اور گھرکی ٹرسٹ اسپتال میں ایک ایک مریض ڈینگی بخار سے جاں بحق ہوا۔ لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں نہیں آرہی اور روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
دوسری طرف وزیراعلی پنجاب نے سکول ہیلتھ پروگرام کو مزید موثر بنانے کے لئے تعلیم اور صحت کے محکموں کو مشترکہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ پانچ مزید سیل سپریٹر مشینیں نصب کردی گئی ہیں۔ صوبے میں ڈینگی کے سدباب کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ وزیراعلی نے اجلاس کو بتایا کہ کنسلٹنٹس نے 14 نجی اور رفاعی اسپتالوں کا دورہ کرکے 305 مریضوں کا معائنہ کیا، جبکہ 5 مریضوں کو ٹیچنگ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔