پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے زائد ہو گئی

dengue

dengue

پنجاب میں ڈینگی کے شکار مریضوں کی تعداد دو ہزار آٹھ سو چودہ ہو گئی۔ ڈینگی بخار سے مرنے والوں کی تعداد پندرہ تک جا پہنچی۔ محکمہ صحت نے چھ اموات کی تصدیق کی۔
لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد دو ہزار پانچ سو چون تک جا پہنچی۔ لاہور میں چوبیس گھنٹوں میں مبینہ طور پر دو افراد کی ڈینگی بخار سے موت واقع ہوئی، محکمہ صحت پنجاب نے ایک موت کی تصدیق کی۔ سروسز ہسپتال میں والٹن کا رہائشی تیس سالہ رفاقت ڈینگی بخار کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا گیا۔
لاہور کے ہسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں بخار کیشکار مریض ہسپتال کا رخ کرتے ہیں۔ لاہور میں ساڑھے تین سو پولیس اہلکار بھی ڈینگی بخار کا شکار ہو گئے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود مریضوں کی پریشانی میں کمی نہ ہو سکی۔ پورے شہر میں مچھر مار اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔