پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ شروع ہوگیا۔ اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق ڈینگی کے چھیاسٹھ مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔
جب تک بارشیں کم ہوئیں تب تک پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بھی کم ہی رہی لیکن جیسے ہی بارشوں میں اضافہ ہوا۔ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھنا شروع ہو گئی ۔ صرف دو روز میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد گزشتہ آٹھ ماہ سے آنے والے مریضوں کی تعداد کے تقریبا برابر پہنچ گئی۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اس موسم میں ہزاروں افراد ڈینگی کا شکار ہوچکے تھے اور ان میں سے کئی کی حالت نازک تھی مگر اب جو مریض سامنے آرہے ہیں انہیں کسی قسم کی پیچیدگی نہیں ہے۔
ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر ہسپتالوں میں ڈینگی کی الگ وارڈز ایک بار پھر مختص کردی گئی ہیں اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر مریضوں کی تعداد بڑھی تو مزید انتظامات میں مشکل نہیں ہوگی۔