سیلاب کی آفت کے بعد ملک اب ڈینگی کی وبا کا شکار ہورہا ہے ۔پنجاب کے بعد ڈینگی بخار نیسندھ اورخیبر پختونخوا کا رخ کرلیا۔ پنجاب میں آج مزید نو مریض چل بسے جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد چھالیس ہوگئی۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اب تک پنجاب میں پانچ ہزار سات سوچونتیس مریض ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے علیحدہ وارڈز قائم کرنے کے باوجود بھی مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسپتالوں میں انتہائی تشویشناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے ، جگہ کم اور مریض بہت زیادہ ہوگئے ہیں ۔ دوسری جانب ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل سری لنکن ٹیم نے سیمپلز حاصل کرنے کے بعد اپنی رپورٹ میں ریس کوٹ پارک ،کینال پارک ، گل برگ ، ماڈل ٹان کے علاقوں میں ڈینگی مچھر کی موجودگی کی نشادہی کی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے صرف کینٹ اور ماڈل ٹان میں ڈینگی کی نشادہی کی گئی تھی ۔ ملتان کے مختلف اسپتالوں میں چوالیس مریض زیرعلاج ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مریض لاہور سے آئے ہیں۔ ملتان شہر میں ڈینگی کا مرض فی الحال نہیں ہے۔ فیصل آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد تین سو ہوگئی ہے۔ یہاں بھی زیادہ تر مریض لاہور سے آئے ہیں۔ سندھ میں ڈینگی کیدو سو بیس میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ خبیر پختونخوا میں ڈینگی سے چار مریض جاں بحق اور44 متاثر ہوئے ہیں۔