پنجاب میں آج تین افراد ڈینگی بخار سے جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 368 ہوگئی۔ چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والی ہلاکتوں میں دو افراد لاہور کے میو ہسپتال اور سر گنگا رام ہسپتال میں اور ایک مریض فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد تین سو اڑسٹھ تک جاپہنچی ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق مستقبل میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے ماسٹر پلان بنا لیا گیا ہے۔