وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے پنجاب کی صنعتیں تین زونز میں تقسیم کر کے انہیں ہفتے میں تین دن گیس فراہم کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیر پیٹرولیم نے کہاسوئی ناردن کے گیس نقصانات میں ایک فیصد کمی آئی ہے جس سے دو ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ صرف بہاولپور میں35فیصد گیس چوری ہو رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا گیس قلت کی جتنی ذمہ داری پیپلزپارٹی ہے اتنی ہی ن لیگ بھی ہے ۔ انھوں نے کہا قطر سے ایل این جی کی درآمد پر ایک برس سے اٹھارہ ماہ تک لگ سکتے ہیں۔