پنجاب کے بادشاہ اپنی زبان کو لگام دیں۔ رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

کراچی : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بادشاہ صدر مملکت سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال نہ کریں، صدر وفاق کی علامت ہیں اور آئینی طور پر منتخب صدر ہیں۔ کراچی میں کوسٹ گارڈز ہیڈکوارٹر کے دورے سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نظم و نسق کی خرابی کے باعث ملک بدنام ہو رہا ہے۔

شہباز شریف پہلے پنجاب کا نظم و نسق ٹھیک کریں پھر کسی پر تنقید کریں۔ رحمان ملک نے وزیراعلی پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زبان کو لگام دیں اور قانون کے دائرے میں رہ کر بات کریں۔