پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو بلا تعطل سی این جی ملے گی

CNG

CNG

سی این جی گیس کی فراہمی پر وفاق اور پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات کا میاب ہو گئے ہیں۔ وفاقی حکومت پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو بلا تعطل گیس فراہمی پر راضی ہو گئی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے وزیر اعلی ہاوس میں ملاقات کی اور پنجاب میں سی این جی فراہمی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے پنجاب حکومت کے سی این جی اسٹیشن کو گیس لوڈ مینجمنٹ سے مستثنی قرار دیتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی ۔ وزیر اعلی پنجاب نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔