لاہور(جیوڈیسک)پنجاب کیاکثر شہروں میں آج صبح سے تین روز کے لئے سی این جی سٹیشنز لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت باقاعدہ بند کر دیئے گئے ہیں۔
آج صبح چھ بجے سے لاہور،گوجرانوالہ،ملتان ،ساہیوال اور شیخوپورہ کے سی این جی سٹیشنز لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت بند کئے گئے ہیں جو قیمتوں کا تنازع طے ہونے پر جمعرات صبح چھ بجے دوبارہ معمول کے مطابق کھلیں گے تاہم دوسری طرف صنعتی شعبے میں لاہور،ساہیوال اور شیخوپورہ کی صنعتوں کو بھی گزشتہ روز سے چار روز کے لئے گیس کی فراہمی بند کی جا چکی ہے۔واضح رہے کہ سی این جی کی قیمتوں کے تنازع کے باعث بندش کے ہفتہ وار شیڈول کے بعد بھی لاہور سمیت دیگر شہروں میں سی این جی سٹیشنز غیر اعلانیہ بند رہے تھے جس کے باعث تقریبا ایک ہفتے سے صارفین سی این جی سے محروم رہے۔