لاہور(جیوڈیسک)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت تین روزکیلیے سی این جی سٹیشنز کو بند کر دیا گیا۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی تین روزہ بندش کے بعد سی این جی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
لاہور، شیخوپورہ، ملتان، ساہیوال، گوجرانوالہ اور گجرات ریجنز میں صبح چھ بجے سے 72گھنٹے کیلیے تمام سی این جی سٹیشن بند کر دیئے گئے ۔گیس بھروانے کیلیے رات بھرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔شہریوں نیشکایت کی ہے کہ تین روز تک گیس کی بندش کے بعد بھی بیشتر سٹیشن بند رہتے ہیں جس سے نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے۔