لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی آ گئی تاہم بالائی علاقوں میں شدید سردی برقرار ہے۔
ایک طرف ملک کے بالائی علاقے شدید سردی سے ٹھٹھر رہے ہیں تو دوسری طرف میدانی علاقوں میں سردی کا زور ٹوٹ گیا ہے پہاڑی علاقوں میں ہونے والے برفباری سے معمولات زندگی اب بھی بحال نہیں ہوئے۔
منگل کو سب سے کم درجہ حرارت سکردو اور استور میں منفی بارہ اور پارہ چنار میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔