پندرہ افراد کی ہلاکت ،کھانسی کے سیرپ ٹائینو کی فروخت پر پابندی عائد

Health Department Government of Punjab

Health Department Government of Punjab

پنجاب (جیوڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نے ہلاکتوں کا سبب بننے والے کھانسی کے شربت ٹائنو کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے فوری طور پر مارکیٹ سے اٹھوانے کا حکم جاری کردیا ہے۔

شاہدرہ کے علاقے میں کھانسی کے شربت ٹائنو کے استعمال سے اب تک پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ گیارہ افراد میو ہسپتال لاہو رمیں زیر علاج ہیں جس کی وجہ سے محکمہ صحت پنجاب نے کاروائی کرتے ہوئے فوری طور پر پنجاب میں ٹائنو سیرپ کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے اور پنجاب کے تمام ڈرگ انسپکٹروں کو حکم دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقنی بنائیں کہ پنجاب بھر میں کہیں بھی یہ سیرپ فروخت نہ ہو اور ساتھ ہی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ڈرگ انسپکٹر فوری طور پر پنجاب کے تمام میڈیکل سٹورز پر چھاپے ماریں اور جہاں بھی یہ سیرپ ملے اسے قبضے میں لے لیا جائے۔